ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی ایم ایل اے معاملے میں ای ڈی نے کارتی چدمبرم کو طلب کیا

پی ایم ایل اے معاملے میں ای ڈی نے کارتی چدمبرم کو طلب کیا

Tue, 02 Jan 2018 23:04:24    S.O. News Service

نئی دہلی ،2؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ای ڈی نے کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کو آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملے کی جانچ کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کارتی کو 11جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاملے کے تفتیشی افسر ان کا بیان درج کریں گے۔مرکزی تفتیشی ایجنسی نے کارتی اور دیگر افراد کے خلاف اس سال مئی میں مقدمہ درج کیا تھا۔اس نے کارتی، آئی این ایکس میڈیا اور اس کے ڈائریکٹرز، پیٹر اور اندرانی اور دیگر افرادسمیت سی بی آئی کی شکایت پر نامزد لوگوں کے خلاف ای سی آئی آردرج کیا تھا جو پولیس کے ایف آئی آر کی طرح ہے۔


Share: